مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائيل کے وزيراعظم نیتن یاہونےاسرائيلی ٹی وی کے دسویں چینل کے ساتھ گفتگو میں ایران کی سائنسی اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی اور پیشرفت پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے پر اسرائیل اور امریکہ کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ میرا اور امریکی صدر باراک اوبامہ کا تمام مسائل میں اتفاق ہے لیکن ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں ہم دونوں کے درمان اختلاف ہے۔
اسرائیلی وزير اعظم نے کہا کہ ایران کی پرامن ایٹمی ترقی کو جیسے بھی ممکن ہو روکنا چاہیے تاکہ وہ مختصر مدت میں ایٹمی ہتھیار نہ بنا سکے۔
آپ کا تبصرہ